جامعہ کراچی کی طالبات کا گرلز ہاسٹل کے سامنے احتجاج
کراچی (نیوزرپورٹر) اساتذہ اور ملازمین کے بعد جامعہ کراچی کی طالبات بھی اپنے مطالبات کے حق میں کھڑی ہوگئی ہیں۔ پیر کی رات گرلز ہاسٹل کی درجنوں طالبات نے گرلز ہاسٹل کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ ان کے ہاسٹل میں پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو روز سے پانی بند ہے، صفائی کا ناقص انتظام ہے، سہولتوں کا فقدان ہے۔