شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پانی کے کنکشن منقطع
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر واٹربورڈ کے عملے نے 85 سے زائد غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے خاتمہ کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات جاری ہیں ,سماج دشمن عناصر کی جانب سیوریج لائنوںمیں پھنسائی گئی اینٹیں او ربھاری پتھر نکال دیئے گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے ایگزیکٹیو انجینئر گھارو لعل محمد سموں ، ایگزیکٹیوانجینئر ہالیجی ڈویژن سول محمدعلی پلیجو ،سب انجینئر محمد سعید نے دیگر عملے کے ساتھ گھارو سٹی اور گھاروپمپنگ اسٹیشن کے درمیان کھیتی باڑی اور تجارتی مقصد کیلئے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دو رائزنگ مین لائنوں سے غیرقانونی طورپر لئے گئے 85 سے زائد غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے ہیں ،ان کنکشنوں کے ذریعے کراچی کو فراہم کئے جانیوالے پانی کی بڑی مقدار چوری کی جارہی تھی ،علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں واٹربورڈ کے عملے نے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ،گزشتہ روز پاپوش نگر کمرشل ایریا میں واٹربورڈ کے عملے نے تمام سیوریج لائنوں کی وینچنگ مشینوں کی مدد سے صفائی مکمل کرلی اور سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا گیا ،قائد آباد ڈی سی آفس کے قریب 8 انچ قطر کی پانی کی لائن کے لیکیج کا خاتمہ کیا گیا ،اس اقدام سے قریبی علاقوں میں پانی کی فراہمی میں بہتری آگئی ہے ،بلوچ کالونی قصبہ پمپنگ اسٹیشن کے قریب واٹربورڈ کی 66 انچ قطر کی پی آر سی سی پائپ لائن کی مرمت کردی گئی۔ مذکورہ لائن سے لیکیجز کی وجہ سے مختلف مقامات پرپانی رس رہا تھاجس کا خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ اورنگی ٹاو¿ن میں 6 انچ قطر کا والو نصب کرکے پانی کی فراہمی بحال کی گئی۔