پیپلز پارٹی اتنی بھولی بھی نہیں کہ نوازشریف سے دوبارہ اتحاد کر لے: رحمن ملک
لاہور (اے پی اے) پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اتنی بھی بھولی نہیں کہ نوازشریف کے ساتھ دوبارہ اتحاد کر لے۔ نوازشریف اتحاد کی بات کر کے شاید کسی اور کو پیغام دے رہے ہیں۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف بے شک سمجھوتے کا تاثر دیں لیکن وہ انہیں بے نقاب کرتے رہیں گے۔ منی لانڈری کیس کے بعد وہ شریف برادران کو ایک اور تحفہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم حکمت عملی کے تحت چل رہی ہے۔ تحریک انصاف سے اتحاد کے سوال پر رحمان ملک نے کہا تیر سٹیل سے بنتا ہے اور بلے کو دیمک لگ جاتی ہے دونوں اکھٹے نہیں ہو سکتے۔