ٹیکنالوجی مقابلے، پشاور کے طالب علم کا بنایا ہوا ڈرون طیارے کا ماڈل پیش
پشاور(اے پی اے) پشاور کے طالبعلم نے ڈرون طیارے کا ماڈل تیار کر لیا، ملکی یونیورسٹیوں کے پانچ سو طالب علموں نے فنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے زیراہتمام ٹیکنالوجی کمپیٹیشن میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے پانچ سو سے زائد طالب علم شریک تھے۔ طلبہ نے سافٹ اینڈ ہارڈوئیر ڈیزائننگ، ایڈ میکنگ اور ذہنی آزمائش کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ ڈرون طیاروں کا تذکرہ تو ہر پاکستانی کرتا ہے لیکن پشاور کے طالبعلم نے ڈرون کا ماڈل ٹیکنالوجی کمپیٹیشن میں رکھا۔ نیشنل یونیورسٹی پشاور کے طالبعلم کا بنایا ہوا روبوٹ بھی توجہ کا مرکز رہا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس روبوٹ سے بموں کو ناکارہ بنانے میں مدد لی جاسکتی ہے۔ نوجوانوں کی ذہانت جانچنے کے لیے سوال جواب کے مقابلے بھی کرائے گئے۔