سانحہ جوزف کالونی، لاہور ہائیکورٹ کا 9 ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سانحہ جوزف کالونی کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ملوث 9 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ملزمان عمران بٹ، محمد صدیق، لعل خان اور امان اللہ وغیرہ کی طرف سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مقدمے کے نامزد ملزمان کی ضمانتیں ہو چکی ہیں۔ ان کے خلاف کوئی عینی شاہد بھی نہیں ہے۔ لہذا فاضل عدالت ان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرے۔ فاضل عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ضمانت منظور کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔