شیخوپورہ: گنتی یاد نہ ہونے پر ٹیچر کا کمسن طالبہ پر تشدد، سکول سیل کر دیا گیا

مئی 08, 2013

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مرزا ورکاں روڈ پر کئی برس سے چلنے والے غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ پرائمری سکول کی خاتون ٹیچر نے پریپ کی طالبہ نورالامین پر تشدد کرکے اسے بیہوش کر ڈالا۔ طالبہ نے بتایا کہ مجھے ٹیچر نے گنتی یاد نہ ہونے پر بے پناہ چھڑیاں ماریں۔ ادھر محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی او افشاں ظفر نے طالبہ کے والد کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ سکول کو فوری طو رپر سربمہر کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے اور تحقیقات کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1کی ہیڈ مسٹریس عصمت اقبال کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے۔ 

مزیدخبریں