پاکستان میں 60ہزار بچے پیدائش کے پہلے روز فوت ہو جاتے ہیں: رپورٹ
اسلام آباد (اے پی پی) ایشیا بھر میں ایک دن کے پیدا شدہ بچوں کی اموات کی شرح سب سے زیادہ پاکستان میں ہے۔ اس امر کا انکشاف کرتے ہوئے سیو دی چلڈرن تنظیم نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو ایشیا بھر میں خطرناک ملک قرار دیا ہے۔ بچوں کے لئے کام کرنے والی تنظیم نے اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک دن کے پیدا ہونے والے 77میں ایک بچہ پیدائش کے پہلے ہی دن انتقال کر جاتا ہے۔186ملکوں میں پیدائش کے پہلے دن فوت ہونیوالے بچوں کی تعداد کا موازنہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 60ہزار بچے پیدائش کے پہلے دن فوت ہو جاتے ہیں۔