نواز برادران کا چورمچائے شور کا کھیل بے نقاب ہوچکا: آصف ہاشمی
لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءسید آصف ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز برادران کا چور مچائے شورکا کھیل بے نقاب ہو چکا ہے جان بچانے کےلئے ملک سے بھاگنے والے ملک و قوم کو کیا بچائیں گے؟یہ بات انہوں نے حلقہ این اے 118میں اپنے بیٹے سید فراز ہاشمی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں شاہدرہ ،فرخ آباد کچی آبادی، شمس پورہ، کا لاخطائی روڈپر مختلف کارنر میٹنگ اور دفاتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قومی و صوبائی اسمبلی کے امید وار سید فراز ہاشمی نے کہا کہ یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندے نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی کاروبار میںاضافہ کیا۔