نوسر بازوں کے ہاتھوں نشہ آور اشیاءکھانے سے ایک شخص ہلاک‘3 افراد بے ہوش
لاہور (نامہ نگار) نوسربازی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ تین افراد بے ہوش ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھاٹی چوک کے قریب نوسربازوں نے نامعلوم شخص کو زہریلی چیز کھلا کر ہلاک کر دیا اور نقدی، موبائل فون وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ جمع کروا دی۔ پولیس کے مطابق متوفی حلئے سے کسی اچھے گھر کا معلوم ہوتا ہے۔ نوسربازوں نے داتا دربار کے علاقہ میں دو افراد کو نشہ آور تبرک کھلا کر بیہوش کر دیا گیا جبکہ لاری اڈا کے قریب امانت مسیح نوسربازی کا شکار ہو گیا۔