مسلم ٹاون، گجرپورہ اور شاہدرہ میں ٹریفک حادثات، 3 افراد ہلاک
لاہور (نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں تین افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گجرپورہ کے علاقہ میں تیزرفتار ویگن نے سائیکل سوار محنت کش اسلم کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔ متوفی گوجرانوالہ کا رہائشی تھا۔ شاہدرہ کے علاقہ میں تیزرفتار کار کی ٹکر سے نامعلوم راہگیر دم توڑ گیا۔ نیو مسلم ٹا¶ن کے علاقہ میں چند روز قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا دو بچوں کا باپ ریڑھی بان اکرام گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں ماڈل ٹا¶ن، شادمان اور شاہراہ قائداعظم پر ٹریفک حادثات میں پانچ افراد خرم، فیصل، طارق مسیح اور شریف وغیرہ زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔