صوبائی دارالحکومت میں الیکشن پلان تیار، رینجرز کا گشت شروع
لاہور (خبرنگار+سٹی رپورٹر) گیارہ مئی کو صوبائی دارالحکومت کی قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 25 نشستوں کیلئے ضلعی انتظامیہ نے حتمی پلان تیار کر لیا۔ ٹرانسپورٹ پلان پر جمعہ 10 مئی کی صبح سے عمل شروع ہو گا۔ 900 گاڑیاں 9 مئی کی رات ہی سٹیشن کورٹ، ٹا¶ن ہال اور ضلع کچہری کے اردگرد گرا¶نڈز میں اکٹھی کر لی جائیں گی۔ دریں اثناءلاہور میں رینجرز کا گشت بھی شروع ہو چکا ہے۔