کراچی سٹاک مارکیٹ تیز‘ 100 انڈیکس 6 پوائنٹس بڑھ گیا‘ لاہور میں مندے کا رحجان
کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا جبکہ لاہور میں مندے کا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 6.04 پوائنٹس کے اضافہ سے 19262.74 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 10.29 پوائنٹس کے اضافہ سے 14824.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 17 کروڑ 33 لاکھ 4 ہزار 80 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 27 کروڑ 56 لاکھ 42 ہزار 444 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 47 کھرب 74 ارب 72 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار 564 روپے سے کم ہو کر 47 کھرب 71 ارب 11 کروڑ 11 لاکھ 82 ہزار 915 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 46 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 86 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 1 کروڑ 8 لاکھ 62 ہزار 55 حصص کا کاروبار ہوا۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں مندے کے دوران مجموعی طور پر 94 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 20 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا، 17 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 57 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس19.41 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 4010.96 پر بند ہوا۔ 31 لاکھ 68 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا۔