انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ لاہور کے نام

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیالکوٹ کو شکست دیکر قومی انڈر 16 بوائز ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ فیصل آباد نے ملتان کے خلاف کامیابی حاصل کر کے چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔فائنل میچ مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آوٹ پر ہوا جس میں لاہور کی ٹیم نے تین کے مقابلے پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں فیصل آباد نے ملتان کو 8-2 سے شکست دی۔ مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءنے فاتح ٹیم کو ٹرافی انعام میں دی جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز سیالکوٹ ٹیم کے گول کیپر شہزاد حفیظ قرار پائے۔