عمران خان کے زخمی ہونے پرپی سی بی جاوید میانداد ‘آفریدی کا اظہار افسوس
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نیوز ایجنسیاں)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ اور کرکٹرز نے عمران خان کے حادثہ میں زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے ، انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ انہیں جلد صحت یاب کرے ۔ سابق کپتان جاوید میانداد ‘شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی سوچ مثبت ہے ۔ آفریدی نے مزید کہا کہ میڈیا پر خبر سنی جس کے بعد ان کی عیادت کیلئے لاہور آگیا ہوں ۔ڈاکٹرز نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔