رونی او سولیوان نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
شیفلڈ (اے پی پی) انگلینڈ کے شہرہ آفاق کیوئسٹ رونی او سولیوان نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔ انہوں نے فائنل میں ہم وطن بیری ہاکنز کو ہرا کر پانچویں بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ شیفلڈ میں منعقدہ میگا ایونٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن رونی او سولیوان کا مقابلہ ہم وطن بیری ہاکنز سے تھا۔ دو روزہ فائنل میں رونی او سولیوان نے بیسٹ آف 35 فریمز میں بیری ہاکنز کو 12 کے مقابلے میں 18 فریمز سے زیر کر کے عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا۔