قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج ختم ہو گا

مئی 08, 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج ختم ہو جائے گا ۔ تمام کھلاڑی سکاٹ لینڈ روانہ ہونے سے قبل 13 مئی کی رات ٹیم منیجر کو رپورٹ کرینگے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل سکاٹ لینڈ اور آئر لینڈ کے خلاف دو دو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔

مزیدخبریں