یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ایس سی (آنرز) کے نتائج کا اعلان کردیا
لاہور (نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے بی ایس سی (آنرز) سیکنڈ پروفیشنل میڈیکل لیب ٹیکنالوجی سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 10 کالجوں کے 177 طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 108 پاس جبکہ 69 فیل قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 61.02 فیصد رہا۔