سنی تحریک ملک میں ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لانے پر یقین رکھتی ہے: ثروت اعجاز قادری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ دہشتگردی کا ڈھونگ رچانے والے اپنے سیاسی مخالفوں کو ڈرانے دھمکانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔پاکستان سنی تحریک ملک میں ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لانے پر یقین رکھتی ہے۔ عوام ٹیبل لیمپ پر مہر لگاکر پاکستان سنی تحریک کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔