میاں نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں:شہزادہ بابر ملک
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ہی ملک کو اس وقت بحران سے نکال سکتے ہیں۔ نازک مرحلے پر عوام کو تجربہ کار ٹیم کی ضرورت ہے جو اس وقت صرف میاں نوازشریف کی قیادت میں نظر آ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ڈی پارکنگ پلازہ شاہ عالم کے صدر شہزادہ بابر ملک، سینئر نائب صدر اشفاق بٹ، جنرل سیکرٹری مرزا حامد بشیر، وامق بٹ، افضل بٹ، اویس بٹ، زاہد بٹ، شاہد بٹ، راحت بٹ نے تاجروں کے اجلاس میں کیا۔