مسیحی برادری کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان، گھر گھر ووٹ مانگنے کی مہم
رائے ونڈ (نامہ نگار) این اے 129,128,121اور پی پی 159,160اور 161میں مسیحی برادری نے سینئر نائب صدر مینارٹی ونگ لاہور ،سابق ٹاﺅن ممبر آصف عاشق بھٹی کی قیادت میں متحد ہوکر مسلم لیگ ن کے امیدواروں میاں شہباز شریف،ملک محمد افضل کھوکھر ،مہر محمد اشتیاق اورملک سیف الملوک کھوکھرکی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بھرپور اندازمیں انتخابی مہم چلانا شروع کردی اور گھر گھر جاکر ووٹ مانگ رہے ہیں۔