قائداعظمؒ اور اقبالؒ سیکولر ہوتے تو کبھی تقسیم ہند کی بات نہ کرتے: عاکف سعید
لاہور(خصوصی نامہ نگار) علامہ اقبال کا خطبہ الٰہ آباد نظریہ پاکستان کی بنیاد ہے، اقبال ؒاور قائداعظم ؒ قطعی طور پر سیکولر نہ تھے اگر سیکولر ہوتے تو کبھی تقسیم ہند کی بات نہ کرتے۔ ان خیالات کا اظہار حافظ عاکف سعید امیر تنظیم اسلامی نے نظریہ پاکستان اصل حقائق کیا ہیں؟ کے موضوع پر منعقدہ مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ شرکائِ مذاکرہ بریگیڈئیر (ر) غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر عبدالسمیع، خالد محمود عباسی اور اعجاز لطیف نے کہا کہ قائداعظم ؒکے 100 سے زائد بیانات میں قیام پاکستان سے پہلے، جبکہ قیام پاکستان کے بعد کم و بیش 40 بیانات میں پاکستان کی اسلامی اساس کا دو ٹوک الفاظ میں ذکر موجود ہے۔