پورا ہوا یونہی اسمبلی کا عرصہ حیات
آگئی سیاستدانوں کو حلقوں کی یاد
ووٹروں سے کررہے ہیں وہ بڑا پیار
دیکھئے نظریہ ضرورت کا کمال
عوام کو دیا جا رہا ہے لالی پاپ
جونہی بنالیں گے دوبارہ وہ اپنی بات
قابلِ رشک ہیں انکے دعوے
دھڑا دھڑ ہورہے ہیں جھوٹے وعدے
کبھی نہ ہوں گے یہ ایفا
سرشت میں شامل نہیں انکے وفا
بلند ہورہے ہیں کھوکھلے نعرے
کیا ہی چالاک ہیں یہ سارے کے سارے
کُوبہ کُوپھیلے ہیں انکے دلدل
ووٹوں کے ہیں جو خود ساختہ خریدار
چاپلوسی میں ہیں یہ لاجواب
دکھا رہے ہیں معصوم لوگوں کو سہانے خواب
شکاری سے کہیں مضبوط ہے انکا جال
خوب چلا رہے ہیں یہ چکر اور چال
اغیار کے ہیں یہ آلہ¿ کار
ملک و ملت ہیں اسی لئے رُوبہ زوال
عیش کر رہی ہے انکی اولاد
قوم کا ہوگیا بُرا ہی حال
مت یقین کرو ان پر مراد
باتیں ہیں انکی ناقابل اعتبار
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024