ارجنٹینا میں شدید بارشیں اور سیلاب، 10 افراد ہلاک

Mar 08, 2025 | 19:38

ویب ڈیسک

ارجنٹینا کے ساحلی شہر بہیا بلانکا میں شدید بارشوں کے بعد بننے والی سیلابی صورتِ حال سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے 1,300 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

  مسلسل8 گھنٹے کی طوفانی بارش کے باعث شہر کے بیشتر حصے زیرِ آب آ گئے، اسپتال خالی کرانے پڑے اور بجلی کا نظام بھی منقطع کر دیا گیا۔حکام کے مطابق شہر میں 400 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی جو کہ ایک سال کی اوسط بارش کے برابر ہے۔

 اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈز تک پانی پہنچنے کے بعد نومولود بچوں سمیت مریضوں کو ہنگامی طور پر منتقل کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ بہیا بلانکا کا ایئر پورٹ غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا ہے، مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد شہر میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے

مزیدخبریں