وہاڑی سے بوریوالا جاتے ہوئے موٹر سائیکل  سوار منی ٹرک سے کچل کر جاں بحق

Mar 08, 2025

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وہاڑی سے بورے والا جانے والا موٹر سا ئیکل سوار اسی سمت جانے والی تیز رفتار بس اور مزدا ٹرک کی اوور ٹیکنگ کے دوران بے قابو ہو کر گرا اور سینچاں والا سٹاپ کے قریب مزدہ ٹرک کے ٹائر کے نیچے آنے سے اس کا سر پچک گیا دایاں ہاتھ کٹ گیااور بائیں ٹانگ زد میں آئی اورزیادہ خون بہہ جانے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو وہاڑی کے مطابق مرنے والا نو گیارہ ڈبلیو بی وہاڑی کا 50 سالہ ایم فریاد ولد سراج دین ہے جس کی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی پہنچا دی گئی۔

مزیدخبریں