راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)منہاج ویلفیئر فانڈیشن اور الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے اشتراک سے گزشتہ روز کری روڈ پر ایک روزہ فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کا آغاز صبح نو بجے ہوا جو دوپہر دو بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، گردونواح سے آئے سینکڑوں افراد نے ماہرین امراض چشم سے اپنی آنکھوں کا معائنہ کروایا، مریضوں کو مفت ادویات اور نظر کے چشمے بھی دیئے گئے، موتیا اور آنکھوں کے دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا 30 سے زائد مریضوں کو الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال میں مفت آپریشن کیلئے لیٹرز بھی جاری کئے گئے، کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے معروف سماجی شخصیت رفاقت علی زاہد نے کہا کہ انسانیت کی خدمت مقبول عبادت ہے، رفاع عامہ کے حوالے سے منہاج ویلفیئر فانڈیشن اور نابینا پن کے خلاف الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کا جہاد قابل تعریف ہے، معاشی کے طور مضبوط افراد ان اداروں کا بھرپور ساتھ دیں، اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہے، اہل علاقہ نے گھر کی دہلیز پر طبی سہولتوں کی فراہمی پر منہاج ویلفیئر فانڈیشن کو ڈھیروں دعاں سے نوازا۔
منہاج ویلفیئر فائونڈیشن اور الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے اشتراک سے فری آئی کیمپ
Mar 08, 2025