گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی ، صارفین کو مشکلات

Mar 08, 2025

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)رمضان المبارک کے دنوں میں شہری گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئے،گزشتہ روز روات، موہڑہ دروغہ، ابن چک، سود گنگال،میرا، بیروالیاں، شاہ گوڑا، ڈھوک ظفر، ڈھوک میجر، کلری، شاہ باغ، سردار مارکیٹ اور ددھار نجار کے مکینوں توصیف، نوید، شاہد منظر، منیر، عمر، ارسلان، سعد، ارحم، نعمان، احسام اور فیضان نے بتایا کہ جب سے رمضان المبارک شروع ہوا ہے اس دن سے سحری اور افطار کے وقت گیس بند ہو جاتی ہے اور اگر آتی بھی ہے تو اس کا پر یشر اتنا کم ہوتا ہے کہ کوئی کام نہیں ہو سکتا، حالانکہ حکومت نے واضح اعلان کیا تھا کہ سحری اور افطار کے وقت گیس نہ تو بند ہو گی

مزیدخبریں