ایمل ولی کا صدر کو خط‘ بلوچستان‘ خیبر پی  صورتحال پر مشترکہ جلاس بلانے کا مطالبہ 

Mar 08, 2025

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے صدر ایمل ولی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط میں خیبر پی کے اور بلوچستان کے حالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمل ولی نے خط میں لکھا ہے کہ خیبر پی کے اور بلوچستان کے عوام دہشتگردی کا سامنا کر رہے ہیں۔ خیبر پی کے بیشتر اضلاع میں حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے۔ یہ وقت مزید تاخیر یا غلط فہمیوں کا نہیں ہے۔ خیبر پی کے اور بلوچستان کے عوام کو یقین دلانا ہو گا کہ ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں