شکارپور(این این آئی )شکارپور میں قومی شاہراہ پر جھان خان کے قریب ڈاکوئوں نے غیر ملکی سیاحوں کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق تین غیر ملکی سیاح پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ شکارپور سے روہڑی ریلوے اسٹیشن جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گاڑی روک کر 2فون، لیپ ٹاپ، گھڑی، 600ڈالر اور پاکستانی کرنسی لوٹ لی اور سیاحوں کے پاسپورٹ و بیگ کھیتوں میں پھینک دیے۔ دریں اثنا ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا کہ غیرملکی سیاحوں کو لوٹنے والوں کی نشاندہی ہوگئی ہے، جلد گرفتار کرلیں گے۔
شکارپور : قومی شاہرہ پر گاڑی روک کرغیر ملکی سیاحوں سے لوٹ مار
Mar 08, 2025