ہارون آباد (نامہ نگار) کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ کھاٹاں کے قریب ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے جن کی شناخت غلام قادر، نیازاں بی بی، امیراں بی بی اور زلیخاںبی بی کے نام سے ہوئی۔ چاروں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ کھاٹاں کے قریب بسم اللہ چوک میں سامنے سے آنے والی کار سے ٹکر ہوگئی اور چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔ نعشوں کو ہسپتال ہارون آباد منتقل کر دیا ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق فورٹ عبا س کے گاؤں 264 ایچ آر سے بتایا جا رہا ہے۔ مرنے والوں میں میاں بیوی اور دو ان کی رشتہ دار خواتین ہیں۔
ہارون آباد میں ٹریفک حادثہ‘ میاں بیوی‘ 2 رشتہ دار خواتین سمیت جاں بحق
Mar 08, 2025