پتو کی (نامہ نگار) جے یو آئی ضلعی صدر قصور مولانا اشرف اٹھوال نے کہا ہے کہ سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق کی مظلومانہ شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں سربراہ جے یو آئی (س)مولانا حامد الحق شہید کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اگر مولانا سمیع الحق شہید کے قاتل گرفتار ہوتے تو آج یہ سانحہ پیش نہ آتااس افسوس ناک واقعہ کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے ۔ اس موقع پر قاری نور محمد شاکر، قاری طاہر جان، محمد اشفاق، چوہدری اسلم ممبر،پیر جمیل الرحمن نقشبندی سمیت دیگر موجود تھے۔
مولانا حامد الحق شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے:مولانا اشرف
Mar 08, 2025