پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے جہاز پر موجود ہیلی کاپٹر کے ساتھ خلیج عدن اور شمالی بحیرہ عرب میں جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے جہاز آرےاکے (ARIAKE)، رائل عمان نیوی کے جہاز خصاب (KHASSAB)، روسی بحریہ کے جہاز وں سٹوائیکی اور کولا ( STOIKY & KOLA) اور امریکی بحری جہاز جان پال جونز ( JOHN PAUL JONES) کے ساتھ دو طرفہ مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا۔مشترکہ مشقوں کا مقصد باہمی آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ اور خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کے لئے مشترکہ کاوشوں کو تقویت بخشنا تھا۔پی این ایس عالمگیر اس وقت خلیج عدن اور شمالی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز پر معمور ہے ۔ یہ پیٹرولز خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی اور میری ٹائم دہشت گردی، بحری قذاقی اور منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی کاوشوں کو فروغ دینے کے لئے پاک بحریہ کا ایک اہم قدم ہیں۔پاک بحریہ خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی اور تحفظ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ پاک بحریہ کی ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولزکے تحت حالیہ تعیناتیاں اور پی این ایس عالمگیر کی دو طرفہ مشقوں میں شرکت دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھتے ہوئے سمندر میں امن و استحکا م قائم رکھنے کے پاک بحریہ کے عزم کی عکاس ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024