گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھوگن کے چار خواتین اساتذہ کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر اسکول کو بند کردیا گیا ، تفصیل کے مطابق لاہور کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھوگن کے 4اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی اسکول ٹیچرز کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے آئندہ 10 روز کےلئے اسکول کو بند کردیا گیا ہے جبکہ چاروں متاثرہ اساتذہ کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38