وزیر اعلی عثمان بزدار کے بغیر پروٹوکول جنوبی پنجاب کا دورہ، فرائض سے غفلت برتنے پر افسران عہدوں سے فارغ
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداران ایکشن میں نظر آئے ۔وزیر اعلی نے بغیر پروٹوکول جنوبی پنجاب کے مختلف شہرو ں کے24 گھنٹے مسلسل دورے کیے۔وزیر اعلی اسلام آباد سے ملتان پہنچے، جہاں سے وہ ملتان سے تونسہ شریف اورپھر ڈیرہ غازی خان گئے۔وزیر اعلی صبح پھر بذریعہ سڑک ملتان واپس پہنچے۔
وزیر اعلی نےعوامی مسائل کے حل میں کوتاہی اور فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیااورسی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔دونوں افسروں کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم بھی دیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ کا دورہ کیا۔
وزیر اعلی نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔وزیر اعلی مختلف وارڈز میں گئے، مریضوں کی خیریت دریافت کی اور لواحقین سے طبی سہولتوں بارے دریافت کیا۔مریضوں اور تیمارداروں کی شکایات پر ایم ایس ڈاکٹر محمد طاہر کو معطل کرنے کا بھی حکم دیا۔
عثمان بزدار نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کا بھی حکم دیا-
وزیر اعلی عثمان بزدار نے تھانہ سٹی تونسہ کا بھی دورہ کیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو کی
وزیر اعلی عثمان بزدار نے تھانے آنے والے سائلین کی فوری داد رسی کی ہدایت بھی جاری کی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ تھانوں میں داد رسی کیلئے آنے والی شہریوں سے اچھا سلوک کیا جائے-پولیس کو عوام کا خادم بن کر فرائض سرانجام دینا ہوں گے-عثمان بزدار شہری سہولتوں کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلی نے شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیااورفرائض سے غفلت برتنے پر ایس ای پبلک ہیلتھ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ،ایکسیئن ہائی وے اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی معطل کر دیا۔وزیراعلی عثمان بزدار کی وارننگ دی کہافسران اب کام کریں گے یا گھر جائیں گے۔ ترقیاتی کاموں میں سست روی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
عثمان بزدار نے کہا کہعوام کے ٹیکس سے تنخواہیں لینے والے افسران کو عوام کیلئے کام کرنا پڑے گا-عوام کو ریلیف نہ دینے والے افسران کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔
وزیر اعلی نے برہمی کا اظہار کر تے ہو ئے کہی کہبہت برداشت کر لیا،اب عوام کو سہولتیں نہ دینے والے افسروں کے خلاف کارروائی ہو گی- پنجاب کے ہر ضلع میں جاؤں گا اور عوام کے مسائل خود حل کروں گا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے تونسہ میں ریسکیو1122 سنٹر کا بھی دورہ کیا اور عملے سے گفتگو کی۔تونسہ کے دورے کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار رات گئے ڈیرہ غازی خان پہنچے۔
وزیراعلی عثمان بزدار کا ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں اور انکے تیمارداروں سے سہولیات اور ادویات کی فراہمی بارے پوچھا
مریضوں کے تیمارداروں کی جانب سے ادویات اور تھر مامیٹر بازار سے منگوانے کی شکایات خود سنی۔
وزیر اعلی عثمان بزدار مریضوں کے تیمارداروں کی شکایات پر سخت برہم ہو ئے اور مریضوں سے ادویات اور تھرما میٹر بازار سے منگوانے کا نوٹس بھی لیا۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی کو معاملہ کی انکوائری کا حکم بھی دیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان کے بعد صبح 4 بجے ملتان پہنچے اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ کارڈیالوجی کی نئی ایمرجنسی کا کام جلد مکمل کرایا جائے گا-
وزیر اعلی پنجاب نے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔