اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد 27مارچ کو رکھا جائے گا ، ظفر اقبال جلالی
اسلام آباد( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مرکزاسلام جامعہ اسلام آباد ہر سال دورہ حدیث شریف سے فار غ التحصیل ہونے والے علمائے کرام اور تخصص فی الفقہ کی تکمیل کرنے والے مفتیان عظام کے اعزاز میں ’’الوداعی پارٹی ‘‘کا اہتمام کرتا ہے امسال بھی جامعہ اسلام آباد نے فارغ التحصیل ہونے والے علمائے کرام اور مفتیان عظام کے اعزاز میں خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا جس میں کثیرتعداد میں مہمانان گرامی نے شرکت کی ۔اس پروقار تقریب میں خصوصی شرکت پیر طریقت ،رہبر شریعت ،جانشین حضرت حافظ الحدیث ،وارث علوم ومعارف حضرت حافظ الحدیث ،شیخ الحدیث حضرت علامہ الحاج پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ صاحب مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے کی ۔انہوں نے اس موقع پر ملک وملت کیلئے خصوصی دعا بھی فرمائی ۔انہوں نے اس موقع پر علمائے کرام نے کہا کہ علمائے کرام عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اشاعت اسلام میں اپنا مثبت اور مرکزی کردار ادا کریں ۔تقریب میں تشریف لانے والے معزز مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیاگیا ۔علماء کرام اور مہمانان گرامی کیلئے پروقار دعوت کا بھی اہتمام کیاگیا تھا ۔جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے مہمانان گرامی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اورکہا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد 27مارچ کو روات ،اسلام آباد میں رکھا جائے گا ۔