ا اللہ تعالی نے عورت کو انسانی نسل کی امین قرار دیا، سکینہ شاہد
سلام آباد(وقائع نگار خصوصی)اللہ تعالی نے عورت کو انسانی نسل کی امین قرار دے کر اسے بہت بڑا اعزاز بخشا ہے اور اسے تحفظ دینے کے لیے گھر جیسا مضبوط قلعہ عطا کیا ہے۔ اسلامی تہذیب میں خاندان کی ابتدا خطبہ نکاح سے ہوتی ہے اور تاریخ انسانی کا پہلا ادارہ خاندان ایک الہامی ادارہ ہے جسے اللہ نے آسمانوں پر تخلیق کیا اور ہماری اماں حوا اور والد حضرت آدم علیہ السلام کو رشتہ ازدواج میں منسلک کیا۔ ان خیالات کا اظہار جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ سکینہ شاہد نے '' مضبوط خاندان، محفوظ عورت،مستحکم معاشرہ'' کے موضوع کے تحت منعقدہ میڈیا کانفر نس سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ اس کانفرنس میں صحافی خواتین، کالم نگاروں اور اینکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ جماعت اسلامی کی مرکزی میڈیا سیل کی نگران عالیہ منصور ،مرکزی نگران نشرواشاعت حلقہ خواتین صائمہ افتخار،حلقہ خواتین جماعت اسلامی پنجاب شمالی کی نائب ناظمات کوثر پروین،نزہت بھٹی اور رخسانہ غضنفر نے خصوصی شرکت کی۔