حضرت امیر معاویہؓ ہمارے ایمان کا حصہ ہیں، مولانا لطف اللہ لدھیانوی
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)فاتح عرب و عجم، کاتب وحی،خال المسلمین،خلیفہ راشد،صحابی رسول حضرت سیدنا امیر معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنھما اسلام کی ان چند نامور ہستیوں میں سے ایک ہیں جن کے احسانات سے یہ امت سبکدوش نہیں ہو سکتی۔ حضرت محمدؐنے فرمایا معاویہ میرا رازدان ہے جو اس سے محبت کرے گا وہ نجات پائے گاجو بغض رکھے گا وہ ہلاک ہوگا۔ان خیالات کا اظہار سنی رابطہ کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام 22رجب یوم وفات امام المسلمین،صحابی رسول حضرت سیدنا امیر معاویہ پر برما چوک تا ترامڑی چوک تک نکلنے والے مدح صحابہ مطالباتی جلوس سے اہلسنت والجماعت کے رہنماں مولانا لطف اللہ لدھیانوی، حافظ نصیر احمد، مولانا عبدالرحمن معاویہ، مفتی تنویر عالم،مفتی را شد و دیگر نے کیا۔قائدین نے کہا کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔ آپ حضرت محمدؐ کے خادم خاص رہے ہیں۔آپ کو کاتب وحی ہونے کا شرف بھی حاصل ہے،کوئی بھی مسلمان آپ کی شان اقدس میں زرہ برابر بھی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ملک بھر میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سمیت جن جن اصحاب رسول کی شان میں گستاخیاں ہوئی ہیں حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے ان تمام گستاخوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے کر ملک کے امن و امان کو برقرار رکھے۔حکومت سیدنا امیر معاویہ سمیت حضرات خلفائے راشدین کے ایامہائے وفات و شھادت پر عام تعطیل کا اعلان کر کے سرکاری سطح پر پروگرامز، سیمینارز و کنونشنز کا اہتمام کرے جس میں خلفائے راشدین و حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار کو اجاگر کیا جائے تانکہ آنے والی نئی نسل کو حضرات خلفائے راشدین و حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار معلوم ہو سکیں۔