درخت ماحول میں خوشگوار تبدیلی پیدا کرتے ہیں:رانا عبدالقیوم
اسلام آباد(نیوز رپورٹر) غوری ٹاؤن فیز فور اے میں غوری ویلفیئر اینڈ منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام گذشتہ روزدو سو پھلدار اور پھولدار پودے لگا کر ہفتہ شجر کاری کا آغاز کیا۔ تمام رہائشیوں نے شجرکاری کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر رہائشیوںمیں مفت پودے تقسیم کئے گئے تاکہ وہ اپنے گھروں کے سامنے ان پودوں کو لگا کر اس کی حفاظت کریں۔ اس موقع پر رانا عبدالقیوم ایڈووکیٹ نے رہائشیوں سے خطاب کرتے ہوئے درختوں کی اہمیت اور ضرورت کے پر زور دیا اور کہا کہ پودے انسانوں اور جانوروں کی غذا اور صحت اور ماحول میں خوشگوارتبدیلی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ چوہدری مختار نائب صدر نے کہا کہ شجرکاری ماحول کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس لئے شجرکاری مہم کو جاری رکھنا چاہیے۔شہر یار ہمایوں ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ شجرکاری شفاف ماحول کے ساتھ ساتھ معاشی فوائد کا ذریعہ بھی ہے۔ محب الرحمان خٹک، چئیرمین نے کہا کہ شجر کاری باعثِ ثواب، اقتصادی فائدہ اور بہتر صحت کا سبب بھی ہے۔ محمد اشفاق مغل، جنرل سیکرٹری نے کہا کہ شجر کاری، باغات کو اور جنگلات کی اہمیت و ضرورت اس وقت اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔اس موقع پر تنظیم کے دوسرے عہدے دار چوہدری نواز احمد، ظفر محمود عباسی،انجنیئر نعیم اختراور تنویر گولڈن اور دیگر رہائشیوں نے اس شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔