روہڑی میں کراچی ایکسپریس کو حادثہ خاتون جاں بحق 16 مسافر زخمی۔ 9 بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک۔ ٹرین کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔
ریلوے کے پرانے مواصلاتی نظام ، بوسیدہ ٹریک ، کھلے پھاٹک ، بوڑھے انجنوں اور بوگیوں کو لاکھ لیپا پوتی کریں انہیں نیا نہیں بنایا جا سکتا۔ اس طرح وزیرکوئی بھی آئے ان تمام عوامل کی وجہ سے ریلوے کے حالات میں بہتری نہیں آ سکتی نہ حادثات کی رفتار میں کمی آ سکتی ہے۔ ریلوے کو حادثات سے بچانے اور ابتر صورتحال سے نکالنے کے لیے وہاں سخت آپریشن کی ضرورت ہے اور ایسے وزیر کی جو ریلوے کو جانتا ہو ، اس کے معاملات اور مسائل کا بھرپور ادراک رکھتا ہو۔ نئے وزیر کی تعیناتی کے باوجود حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ آئے روز ٹرینوں کے حادثات پٹڑی سے اترنے کے واقعات اور کھلے پھاٹکوں پر حادثات اور آمدورفت میں گھنٹوں تاخیر کی وجہ سے مسافر پریشان ہیں۔ محکمہ ریلوے پر بھرپور توجہ اور اصلاح کی اشد ضرورت ہے۔ خاص طور پر حادثات پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ حکومت اور محکمہ ریلوے کے وزیر اس طرف خصوصی توجہ دیں تاکہ مسافروں کا ریلوے پر اعتماد بحال ہو۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38