صوفی حاجی عاشق محمدؒ کے چہلم پر اجتماع
کراچی (نیوزرپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کی مساجد کمیٹی کے سربراہ مفتی محمدبلال قادری اورعلامہ منظوراحمداخترالقادری کے والد صوفی حاجی عاشق محمدؒ کے چہلم کے موقع پران کے ایصال ثواب کے لئے جامع مسجد مصطفیٰ شیرشاہ میں اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس سے امیر جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے خصوصی خطاب کیا،جبکہ علامہ ظہوراحمداخترالقادری، علامہ خادم حسین اخترالقادری، مولانامحمدرمضان قادری، مولاناعاشق حسین سعیدی، مولاناموج علی چشتی، مولانامعراج اخترالقادری، مولانااختررضاقادری،قاری حفیظ قادری، قاری انصرسعیدی، قاری جاوید قادری، مولاناجنید نقشبندی، قاری بشیرفاروقی، قاری ثناء اللہ قادری، قاری رفیق قادری سمیت علماء ومشائخ، آئمہ کرام، مہتممین مدارس واساتذہ اور دیگراہم شخصیات نے شرکت کی۔