صحابہ کیتوہین روکنے کیلئے حکومت کو ایکشن میں آنا ہوگا ،ثروت اعجاز قادری
کراچی (نیوزرپورٹر) علمائے کرام کی مرکز اہلسنت آمد ثروت اعجاز قادری کی ایک شام علماء کے ساتھ ، علماء کرام نے13مارچ کو نشترپارک میں ہونیوالی جانثاران مصطفی کانفرنس میں بھرپور شرکت کی یقینی دھانی اور مسلک اہلسنت کے تحفظ کیلئے ساتھ دینے کا اعلان کیا ،مرکز اہلسنت پر امام احمد رضا کانفرنس ہال کا افتتاح کردی گیا ،اہلسنت کے پروگرامات کیلئے امام احمد رضا حال فری خدمات انجام دے گا ، پاکستان سنی تحریک کے قائدین کی اسلام اور پاکستان کیلئے قربانیاں اہلسنت کیلئے سرمایہ افتخار ہے ،علمائے کرام نے مرکز اہلسنت پر نیو کانفرنس ہال کا معائنہ کیا اور تعریف کی اس موقع پر علماء کرام کے اجلاس سیسربراہ پاکستان سنی تحریک م حمد ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اہلسنت کیلئے ہمیں اخلاص کے ساتھ کام کرنا ہوگا ،اسلام دشمن قوتیں ملک میں مذہبی انتشار پھیلانے کے درپے ہیں ،علماء کرام اسلام وملک دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے عوام میں شعور بیدار کریں ،صحابہ کرام کی شان میں توہین کا سلسلہ روکنے کیلئے حکومت کو ایکشن میں آنا ہوگا ،آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ریاست بھی مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قانون کو حرکت میں لائے ،اہلسنت کے لاکھوں کے پر امن احتجاج ملک سے محبت اور امن پسندی کی علامت ہے ،ہماری پر امن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے ،بانیان پاکستان کی اولاد ہیں ملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،انہوں نے کہا کہ آج مرکز اہلسنت پر احمد رضا حال میں پھولوں کا گلدستہ مہک رہا ہے ،قادری ،چشتی ،سہروردی ،ضیائی ،عطاری تمام سلسلے کے علماء موجو دہیں ،ہمیں ملک میں حیاء کے پرچم کو بلند اور بے حیائی کو ختم کرنے کیلئے مغرب کے کلچر کے خلاف آواز حق بلند کرنا ہوگی ،علماء کرام نے اس موقع پر نشترپارک میں ہونیوالی جانثاران مصطفی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرنے کا عزم کیا ،اس موقع پر علماء کرام میں علامہ محمود قادری ،علامہ عنصر قادری ،علامہ فرقان قادری ،علامہ شاہد نواز قادری ،علامہ محمد رضا المصطفی،علامہ سید حسن قادری ،مولانا مظہر حسین سعیدی ،علامہ غیاث الدین ترابی ،علا مہ مجتبیٰ جلالی ،مولانا حکمت اللہ سیفی ،مولانا محمد صدام حسین قاسمی ،علامہ سید عمران شاہ ،مولانا محمد شاہزیب عطاری ،مولونا نصیر احمد گبول ،مولانا عبدالشریف نورانی،قاری خالد حسین قادری ،مولانا فرید عالم ،مولانا عبدالقدیر سمیت پاکستان سنی تحریک رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد مبین قادری ،فہیم الدین شیخ ،محمد آفتاب قادری ،محمد طیب قادری ،محمد سلیم قادری ودیگر موجود تھے ۔#