پارلیمنٹ کے باہر کھلاڑیوں کا طوفان بدتمیزی شرمناک
کراچی (نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر سید شاہ محمدشاہ، جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرمفتاح اسماعیل اور سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیرنے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے باہرسابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن)کے سینئرنائب صدر شاہدخاقان عباسی سمیت مسلم لیگی رہنمائوں کے ساتھ بد تمیزی کا واقعہ افسوسناک ہے ،شرم اور حیاسے عاری ٹولہ اقتدار جاتا دیکھ کر ذاتیات کی سیاست کے بعد باقاعدہ حملوں پر آگیا ہے،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اپنی نالائقی چھپانے کے لئے عوام کو اداروں کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔ اتوار کو جاری مشترکہ بیان میں مسلم لیگی رہنمائوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے سامنے گزشتہ روز کا واقعہ قابل افسوس ہے حکومت عوام کو سول نافرمانی کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے گماشتوں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،مصدق ملک اور مریم اورنگ زیب سے ہاتھاپائی کی،مخصوص ایجنڈے پر اقتدار میں آنے والا شخص ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس واقعے کو ن لیگ کی لیڈر شپ سے جوڑنا درست نہیں،عمران خان کی پہلے دن سے یہی سوچ ہے اسی لئے سول نافرمانی کی بات کرتا تھا۔وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اپنی نالائقی چھپانے کے لئے عوام کو اداروں کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا نالائق ٹولے کے بس کی بات نہیں یہ تحمل مزاج اور بردبار لوگوں کا شیوہ ہے،اخلاقیات سے عاری اور غنڈہ گردی پر اترنے والوں نے سیاست نے کو انتہائی پراگندہ کردیا ہے ، ذاتیات پر اترنے والوں کی بدزبانی ان کی سیاسی ناکامی اور اخلاقی دیوالیہ پن کاثبوت ہے ۔مسلم لیگی رہنمائوں نے کہاکہ عمرا ن خان نے اعتماد کا ووٹ لیکر کو ئی تیر نہیں مارا ان کے اپنے ارکان ان سے خوش نہیں ہیں ، نااہل حکمرانوںکے پاس اب حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں اس لئے نئے الیکشن کی طرف جانا چاہیے ۔مسلم لیگی رہنمائوں نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے ۔ نہ اہل حکمرانوں کے پاس ملک چلانے کیلئے کو ئی ویژن نہیں ، نااہل حکمران ہمت کریں اورالیکشن کااعلان کریں،عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے ۔*