سپلا کی ایچ ای سی پر تنقید‘ 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کی مذمت
کراچی (نیوزرپورٹر) ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام متوسط طبقے کے طلباکے لیے تعلیمی دروازے مکمل بند کر نے اور کالجز کو بند کرنے کی سازش ہے ۔ ایچ ای سی کی جانب سے2 سالہ ڈگری پروگرام کی بندش کا فیصلہ اصل میں جامعات کے کی خود مختا ری اور حقوق کوسلب کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیلات کا اظہار مقررین نے سپلاٹا ئم اسکیل کے زیر اہتما م گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج لانڈھی کورنگی 6 میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینا ر کے منتظم سپلا ٹائم اسکیل کے رکن پروفیسر عمران خان تھے جبکہ نظامت پروفیسر شیخ ضیاسلطانی نے کی۔ سیمینا ر سے سپلا ٹائم اسکیل کے چیئر مین پروفیسر ظفر یار خان, کے یو ٹی ایس،جا معہ کراچی کے صدر پروفیسرڈاکٹر شاہ علی القدر، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد ،کالج پر نسپل پروفیسراقبا ل عا لم نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کالجز سے دو سالہ بی اے، بی ایس سی اور بی کام پروگرام ختم کر کے چار سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کے نقصانات پر روشنی ڈالی اور دو سالہ ڈگری پروگرام کوختم کرنے کی سخت مذمت کی۔