آپ پوری قوم کا فخر، شاہین آفریدی کا شاہد آفریدی کے ٹویٹ کا جواب
لاہور (نمائندہ سپورٹس ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی بیٹی کیلئے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ آنے کی تصویق کے بعد شاہین آفریدی کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔ شاہین آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ ’ الحمدللہ، آپ کی دعاؤں کیلئے شکریہ لالہ۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ سب کیلئے آسانیاں پیدا کرے، آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔ 41 سالہ شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں اقصی ، انشا ، اجوا ، اسمارہ اور عروہ ہیں۔ اقصی ان کی سب سے بڑی بیٹی 20 سال کی ہے اور 20 سالہ شاہین شاہ آفریدی کی دلہن بنیں گی۔ شاہین آفریدی نے اپریل 2018ء میں پاکستان کیلئے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور دسمبر 2018ء میں قومی ٹیم کیلئے ٹیسٹ میچ کیریئر کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے اب تک اپنے کیریئر میں شاندار باؤلنگ کے ذریعے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے ہیں ، وہ حال ہی میں 100 ٹی 20 وکٹیں مکمل کرنے والے کم عمر ترین بائولر بنے ہیں۔