کمشنر راولپنڈی کی فوری توجہ چاہیے

مکرمی: بنیادی مرکز صحت ڈھونگ کے درختوں کے ساتھ بجلی کی مین لائن تاریں لگی ہوئی ہیں آندھی طوفان کی صورت میں بہت بڑا سانحہ ہوسکتا ہے ۔گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی کی مین لائن تاریں سرکاری ہسپتال کے درختوں کی زد میں بھی آجائیں گی۔ براہ کرم ہسپتال کے درختوں کے کاٹنے کے احکامات صادر فرمائیں جائیں۔ (قاضی عبدالوحید‘ جاتلی گوجرخان 0347-8716478)