افغانستان صوبہ بلخ میں جھڑپیں 8پولیس اہلکار 5 جنگجو ہلاک
کابل+مزارشریف (شنہوا)افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں مسلح جھڑپوں کے دوران 8 پولیس اہلکار جاں بحق اور5 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان نے تصدیق کر تے ہوئے بتایا ہے کہ بلخ کے ضلع نہر شاہی میں سکیورٹی چوکیوں پر ہونے والی مختلف جھڑپوں میں 8 پولیس اہلکار جاں بحق اور 5 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 6پولیس اہلکار وں سمیت7 عسکریت پسند زخمی ہوگئے ہیں۔