پنجاب حکومت نے جنگلی حیات کی فارمنگ رجسٹریشن فیس بڑھا دی
لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب حکومت نے جنگلی حیات کی فارمنگ رجسٹریشن فیس بڑھا دی، رجسٹریشن کے تجدید فیس میں بھی 25 سے 50 ہزار تک کا اضافہ کردیا گیا۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے اپنے ذرائع آمدن بڑھانے کیلئے پرندوں کی فارمنگ کرنے والوں کی رجسٹریشن فیس 10 ہزار سے 25 ہزار روپے تک کر دی ہے، جنگلی حیات کی فارمنگ کرنے والوں کی رجسٹریشن اب 10 ہزار کی بجائے 50 ہزار میں ہو گی۔، جنگلی حیات کی فارمنگ اور بریڈنگ کیلئے رجسٹریشن کی تجدید کی مد میں مقرر کردہ فیس میں بھی پچیس سے پچاس ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔