عالمی یوم خواتین کے موقع پر بائیک ریلی کا انعقاد
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) بائیک ریلی فائیو اسٹار چورنگی سے براستہ گولیمار چورنگی ،شاہراہ پاکستان سے ہوتے ہوئے اصلاح الدین ہاکی اسٹیڈیم پر اختتام پزیر ہوئی، 12 کلو میٹرطویل ریلی میں حیدرآباد اور میرپور خاص سمیت سندھ کے دیگر شہروں سے 150خواتین بائیکرز نے شرکت کی۔اصلاح الدین ہاکی اسٹیڈیم میں یوم خواتین کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری ،اہلیہ ڈی جی رینجرز ،ڈاکٹر فرحان عیسی و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کہا کہ یوم خواتین کے حوالے سے اس اوینٹ میں ہر طبقہ کی نمایندگی ہوئی ہے،اقوام متحدہ کا بھی اس سال یوم خواتین کا موٹو عورتوں کو خود کفیل بنانا ہے، کرونا وبا کے دوران بیشتر خواتین بے روزگار ہوئیں،کرونا وبا کے دوران رینجرز نے 2 لاکھ سے زائد افراد کو راشن فراہم کیا۔ڈاکٹر فرحان عیسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ خواتین ہماری اصل ہیروز ہیں،آج کی ریلی کو رینجرز نے سکیورٹی فراہم کی ہے، آج پوری دنیا میں ایک مثبت پیغام جائے گا،پاکستان کی خواتین ہر پیشے میں ہر جگہ آگے ہیں۔