پاکستان ٹین پن بالنگ کپ ٹورنامنٹ کت کیلئے رجسٹریشن 10 مارچ سے ہو گی
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹین پن بالنگ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز 10 مارچ سے ہو گا اور یہ ٹورنامنٹ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیراہتمام23 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہو گاے۔پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، اندڑ 12، انڈر 14، انڈر 16، ڈیف اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ 30 مارچ تک جاری رہے گا ۔