یو م پاکستان مدارس اور ہوسٹلز کو پانچ ایام کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
اسلا آباد (وقائع نگار )یو م پاکستان کی تیاریاں ضلعی انتظامیہ اسلا م آباد نے پریڈ گراونڈ کی دو کلومیٹر کی حدود میں واقع 40سے زائد مدارس اور ہوسٹلز کو 18مارچ سے پانچ یو م کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے پولیس کو کراچی کمپنی ، جی سیون ، آبپارہ ، فیض آباد اور آئی ایٹ میں واقع ہوٹلز کی مانیٹرنگ کے بھی احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ افواج پاکستان کی جانب سے پریڈ گراونڈ میں یوم پاکستان کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں 23مارچ کو یو م پاکستان کے موقع پر پریڈ گراونڈ میں فوجی پریڈ منعقد ہوگی جس میں ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی کثیر تعداد شریک ہوگی اس ضمن میں اسلام آباد کی انتظامیہ نے پریڈ گراونڈ کے دو کلومیٹر کی حدود میں واقع تمام مدار س ، ہوسٹلز کو پانچ یوم کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے انتظامیہ نے 18مارچ سے اس حدود میں واقع مدارس و ہوسٹلز انتظامیہ بذریعہ نوٹس آگاہ کردیا ہے کہ وہ پانچ دن اپنی سرگرمیاں معطل کریں گے اور ان کے بورڈنگ بھی بند رہے گی جبکہ پولیس کو سیکٹر جی نائن (کراچی کمپنی ) ، جی سیون (ستارہ مارکیٹ ) ، جی سکس ( آبپارہ مارکیٹ ) ، سیکٹر آئی ایٹ اور فیض آباد میں واقع تمام رہائشی ہوٹلز کی بھی مانیٹرنگ کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں یوم پاکستان کی تیاریوں کی ساتھ ہی پریڈ گراونڈ ے ملحقہ علاقوں میں فوج کی گشت بھی شروع ہوگئی ہے ۔