ظلم کے نظام کو حکمت عملی سے بدلنا ہوگا، ورکرز اجلاس سے خطاب پی ایس پی قوم کو جوڑنے کے نظریے پر گامزن ہے، مصطفی کمال
کراچی (نیوزرپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی کا نظریہ قوم کو جوڑنے کا نظریہِ ہے، ہمیں ظلم کے نظام کو حکمت سے بدلنا ہے، ہم نے جو پودہ لگایا تھا آج وہ تناور درخت بن چکا ہے جس کی شاخیں پورے پاکستان سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیل چکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ پانچ سال میں ایک بھی یو ٹرن نہیں لیا۔ لوگ ہمارے کردار اور قابلیت کی وجہ سے ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں ۔ چالیس سالوں سے جاری بندوق اور گولی کی سیاست کو پی ایس پی نے پھولوں سے ختم کردیا ہے، یہ حالیہ انسانی تاریخ کا معجزہ ہے۔